پرویزالٰہی 24

غیر قانونی بھرتی کیس ،پرویز الٰہی ،دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 27دسمبر کو طلب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی سمیت ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چودھری پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا ئی گئی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں