وزیراعلی عثمان بزدار

غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا، وزیراعلی عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں، غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، قومی مفادات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں، اپوزیشن اتحاد کے پاں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بد تہذیبی کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں، اداروں کی عزت و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔