محمد اورنگزیب 18

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا، اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول کے قیام کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم ملکی ترقی میں نجی شعبہ کے قائدانہ کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصاً جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کے پھیلاؤ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملکی ترقی میں نجی شعبہ قائدانہ کردار ادا کرے۔

دریں اثنا وزیرخزانہ سے یو نیسیف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنائل آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیزی سے اضافہ جیسے بڑے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں عوامل کا بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ اور تعلیمی کمی پر براہ راست اثر پڑتا ہے ۔

دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ناگزیر ہے تاکہ ان سنگین مسائل سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ یونیسیف سمیت دیگر ترقیاتی شراکت دار پاکستان کی کاوشوں خاص طور پر وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بہبود آبادی اور وزارت صحت عامہ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں