اوگرا 40

غیرمعیاری گیس سلنڈرز ،غیرقانونی گیس فلنگ کا دھندہ ختم نہ ہونے کا سبب کم سزائیں ہیں’ اوگرا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان اوگرا نے غیرمعیاری گیس سلنڈرز اور غیرقانونی گیس فلنگ کا دھندہ ختم نہ ہونے کا سبب کم سزائوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تجویزکردہ سزائوں کوقانون کاحصہ بنالیاگیاتو اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام ممکن ہوگی،دھماکے کا سبب بننے والے غیرمعیاری سلنڈرزاورغیرقانونی گیس فلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اوگرا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میںکہا کہ غیرمعیاری سلنڈرز،بازرزبنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے پڑتے ہیں،معمولی جرمانے ادا کرکے فیکٹریاں دوبارہ کھول لی جاتی ہیں،سڑکوں چوراہوں پر ری فلنگ بھی غیر قانونی اور موت کا کھیل ہے،بھاری جرمانوں سے متعلق قانون سازی حتمی مراحل میں ہے،

معیاری سلنڈرھبنانے والی تمام کمپنیز ہماری ویب سائٹ پر لسٹڈ ہیں،اوگرا ٹیکنیکل اتھارٹی ہے،صوبائی یا ضلعی حکومتیں تحقیقات کیلئے رابطہ کرتی ہیں،اوگرا کے پاس کوئی معلومات آئے تو صوبائی یاضلعی حکام سے شیئر کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں