نواز شریف اشتہاری 276

غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،نواز شریف اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران جج احتساب عدالت نے کہا کیا نواز شریف یا ان کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔ جس پر وکیل نیب نے کہا نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

جج اسد علی نے ملزم نواز شریف کوعدالتی اشتہاری قرار د دیتے ہو ہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 30روزکا وقت گزرنے کے باوجود نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں