ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غلاف کعبہ کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے چار احتیاطی اقدامات پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے مزید کہا کہ غلاف کعبہ کی تعظیم کے پیش نظراسے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی پرعمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔پہلی احتیاط یہ ہے کہ غلاف کعبہ کے ساتھ نہ لپٹے سے گریز کیا جائے۔
اس کی صفائی اور طہارت کا خیال رکھا جائے۔ اسے کھینچنے کا کاٹنے سے گریز کیا جائے اور اس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ طواف کے دوران زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کعبہ شریف کیزیادہ سے زیادہ قریب جائیں اور غلاف مبارک کو چھوئیں۔ بار بار چھونے اور کھینچنے سے غلاف کعبہ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے زائرین کو اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا ہے۔