مکۃ المکرمہ (رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نئے حج موسم پرغلاف کعبہ کا نچلا حصہ اوپراٹھا دیا ہے۔ ہر برس کی طرح اس سال بھی یہ کارروائی مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا تین میٹر تک غلاف کعبہ اوپر کیا ہے جبکہ چاروں جانب سے دو میٹر چوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سیاٹھائے گئے غلاف کعبہ کو ڈھک دیا گیا۔
غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی میں غلاف کعبہ فیکٹری کے 50 ہنرمندوں نے حصہ لیا۔ یہ سب کارکن اس کام کے ماہر ہیں۔
یاد رہے کہ غلاف کعبہ رمضان اور حج ایام میں اوپر اٹھایا جاتا ہے۔غلاف کعبہ تین میٹر تک اٹھانے کی کارروائی اس لیے کی جاتی ہے تاکہ حج کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان نہ پہنچے۔