میڈرڈ(رپورٹنگ آن لائن )اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کردے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کاونسل پر اس حوالے سے دباو ڈالیں گے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کریں۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اسلحے کی فروخت پر پابندی اور فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کریں گے۔









