تہران ( رپورٹنگ آن لائن )ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو اپنے علاقے میں گھٹنے ٹیکنے ہر مجبور کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وہ غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز پر تنقید کی کہ غزہ کے رہنے والوں کو مصر اور اردن میں منتقل کر دیا جانا چاہیے۔
سیاسی و جغرافیائی مداخلت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا گھر ہے اور انہوں نے اپنے اس گھر کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔