عالمی صحت

غزہ کے باشندوں کو بیماریوں سے موت کا خطرہ ہے، عالمی صحت

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے مکینوں کو خوفناک بمباری، محاصرے اور بیماریوں کے سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے مزید کہا کہ بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے۔انہوں نے شمالی غزہ میں الشفا ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک المیہ قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا۔انہوں نیایکسپلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ میں کہا کہ ہم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔