تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے اعلان کیاہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرے گا، جس میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر غیر فوجی علاقہ بنا دیا جائے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب کچھ گاڑیاں اور موبائل ہومز کل منگل کو رفح کراسنگ کے ذریعے کئی دن انتظار کرنے کے بعد اسرائیلی مخالفت اور تاخیر کے درمیان تباہ شدہ پٹی میں داخل ہوئے۔