تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خزانہ بزالیل سموٹرچ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سموٹرچ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا۔سموٹرچ نے حماس تنظیم کی شکست سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کو ترجیح دینے کے فائدے پر استفسار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے قیدی پھر حماس کی ہزیمت ، یہ نصب العین مجھے بے فائدہ نظر آتا ہے۔