انتونیو گوتریس 43

غزہ کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطی کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں