بنجمن نیتن یاہو

غزہ پر ٹرمپ کی مکمل حمایت کا شکریہ، وزیرِ اعظم نیتن یاہو

تل ابیب /واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کے معاملے پر مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

غزہ میں تقریبا ایک ماہ قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد یرغمالی قیدیوں کا چھٹی مرتبہ تبادلہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کیا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یرغمالیوں کے تازہ ترین کامیاب تبادلے پر کیا ردِ عمل دینا ہے۔ اس کے بعد وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا، نیتن یاہو مستقبل میں غزہ کی پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے فیصلوں پر صدر کی مکمل حمایت کو سراہتے ہیں۔

حریف فریقین نے غزہ میں قید تین اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ اسرائیلی جیلوں میں قید 369 فلسطینی قیدیوں سے کیا۔لیکن چند ہی دن پہلے یہ معاہدہ تنا کا شکار نظر آیا جب حماس نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے نفاذ پر اختلافات کے درمیان اسرائیل اور امریکہ کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ہفتے کی دوپہر تک غزہ سے ہر اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہ کیا گیا تو حالات گویا جہنم کی صورت اختیار کر لیں گے۔

ٹرمپ نے تبادلہ مکمل ہونے کے بعد لکھا، اسرائیل کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن کے بارے میں کیا کرے گا۔ امریکہ اس کے فیصلے کی حمایت کرے گا!نیتن یاہو کے دفتر نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے ٹھوس مقف کی بدولت ہمارے تین مغوی رہا ہوئے حالانکہ حماس نے پہلے انہیں رہا کرنے سے انکار کیا تھا۔