ایلچی ایڈم بوہلر

غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے،امریکی سفیر ایڈم بوہلر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر کے غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈم بوہلر نے کہا کہ حماس کیساتھ براہ راست ملاقات بہت مددگار رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہفتوں میں طے پا جائے گا، یہ ایسا معاہدہ ہو گا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہو سکیں گے۔