غزہ ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فوج غزہ میں کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے چوکس رہے گی۔
ترجمان ہانی مرزوق نے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی افواج اس وقت تک غزہ سے نہیں نکلیں گی جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ وہاں سے دوبارہ کوئی خطرہ پیدا نہیں ہو گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور یہ بھی کہ اسرائیلی حکومت کو مکمل قانونی جواز حاصل ہے، اور وہ اپنا شروع کیا ہوا عمل جاری رکھے گی۔