37

غزہ میں نئے سرے سے جاری کشیدگی کو فوری طور پر روکا جائے،یورپی یونین

غزہ (رپورٹنگ آن لائن )غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد جن میں تقریبا 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں یورپی یونین نے غزہ میں نئے سرے سے جاری کشیدگی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے.

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے کرائسز مینجمنٹ کی سربراہ حجا لحبیب نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں نئے سرے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی تباہ کن ہے۔شہری ناقابل تصور تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نئے سرے سے جاری کشیدگی تباہ کن ہے۔ شہریوں نے ناقابل تصور تکالیف برداشت کی ہیں۔ یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کیا جانا چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد کا بہا شروع ہونا چاہیے۔ مزید جانی و مالی نقصان کو روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی پر واپس جانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں