غزہ 78

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوسرے سال کا پہلا ہفتہ، 42065 فلسطینی قتل 97886 زخمی

غزہ(رپورٹنگ آن لائن)دوسرے سال میں داخل ہو چکی اسرائیلی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج غزہ میں کم از کم 42065 فلسطینیوں جو قتل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ اس امر کا اظہار غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قتل کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 55 ہے۔ جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 97886 ہو گئی ہے۔ خیال رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 سے ہوا تھا اب یہ جنگ دوسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں