غزہ

غزہ میں اسرائیلی جنگ ، 43000 فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ غزہ (رپورٹنگ آن لائن)ایک سال سے زائد عرصے پر محیط غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 43000 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ تعداد غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاری کی ہے ۔پچھلے دو دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے بمباری اور گولہ باری کے ذریعے 96 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقوں میں خصوصی جنگی مہم شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مسلسل گولہ باری ہورہی ہے۔خیال رہے اسرائیلی فوج نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری غزہ میں جنگ کے دوران ہسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ حماس کے جنگجو ہسپتالوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان اس بات کی تردید کرتے ہیں ۔ جبکہ حماس بھی اس دعوے سے انکاری ہے۔