نیتن یاہو

غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات آج ہونگے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل نے علان کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تین فروری کو حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ہفتے کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف سے بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یرغمالیوں کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات اس وقت شروع ہوں گے جب وہ سوموار کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔