انتونیو گوتریس 40

غزہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد بہت اہم ہے، یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ طے پایا ہے اس کی مکمل پابندی کی جائے۔گوتریس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی ضروری ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں امن و سکون کو مستحکم کرنے اور انسانی حالات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی تنازع کو ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کر دے گی۔ انہوں نے بتایا اسرائیلی افواج اب بھی غزہ کی پٹی کے آدھے حصے میں تعینات ہیں۔ اسی طرح گوتریس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کے عملے کا احترام کرنے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں