سٹیو وِٹکوف

غزہ مذاکرات کے بارے میں میرے بہت اچھے تاثرات ہیں، امریکی ایلچی

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کے امکان کے بارے میں بہت اچھے تاثرات رکھتے ہیں اور وہ جلد ہی ایک نئی تجویز بھیجنے کی توقع کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک عارضی جنگ بندی اور ایک طویل مدتی حل اور اس تنازعے کے پرامن حل تک پہنچنے کے بارے میں میرے بہت اچھے تاثرات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک نئی تجویز بھیجنے والے ہیں جس کی مجھے امید ہے کہ آج ہی پہنچا دیا جائے گا۔

دوسری طرف ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی تمام صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔ ہم غزہ کے لوگوں کو خوراک پہنچا رہے ہیں۔ صورتحال بہت خراب ہے۔