واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے اور واشنگٹن اسرائیل اور حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے مذاکرات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا یہ تبصرہ ان کے مشرق وسطی کے ایلچی سٹیو وٹکوف کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا کہ ٹرمپ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک جامع ڈیل پر کام کر رہے ہیں جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔