بنجمن نیتن یاھو

غزہ سے دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالی ہیں جن میں یائیر یاکوو شامل ہے ، نیتن یاہو

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں یائیر یاکوو بھی شامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور داخلی سیکیورٹی ادارے (شاباک)نے غزہ میں دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان میں یائیر یاکوو کی لاش کی شناخت ہو چکی ہے، جب کہ دوسرے قیدی کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔