ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سخت مقف اپنائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو کے ساتھ آئندہ پیر کو واشنگٹن کے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ اور ایران دونوں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بیان فلوریڈا کے ایورگلیڈز میں واقع ایک امیگریشن حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

دوسری جانب نیتن یاھو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سمیت دیگر اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ یہ دورہ غزہ کی جنگ کے مستقبل اور مشرق وسطی میں امن معاہدوں کی توسیع کے تناظر میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔