جیک سلیوان

غزہ جنگ بندی سمجھوتے تک پہنچ نہیں پائے،جیک سلیوان

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے امریکہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک سمجھوتے پر کام کر رہا ہے تاہم ابھی یہ سمجھوتہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں پوری سرگرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ یہ سمجھوتہ ممکن ہو جائے۔ اس سلسلے میں علاقے کے متعلقہ کلیدی کھلاڑیوں کے ساتھ گہرے رابطے میں ہیں اور مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ جیک سلیوان نے مزید کہا ‘ حتی کہ آج بھی اس سلسلے میں کام ہوا ہے۔

اس پر مزید کام جاری رہے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ایک فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن ابھی اس تک پہنچے نہیں ہیں۔’امریکی سلامتی مشیر کے مطابق دونوں فریقوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل کریں مگر یہ دیکھیں کہ ان کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے تو وہ اپنے دفاع کے لیے کوشش کریں۔