مارک کارنی 30

غزہ امن بورڈ میں شرکت کا سوچ رہے ہیں،کینیڈین وزیر اعظم

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)غزہ امن بورڈ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت کی بنیاد پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امن بورڈ میں شمولیت قبول کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم کو ملنے والی اس دعوت کے بارے میں یہ بات وزیراعظم کے سینیئر معاون نے بتائی ۔

صدر ٹرمپ نے خود کو غزہ کی عبوری حکومت کی نگرانی کرنے والے امن بورڈ کا سربراہ قرار دیتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ناموں کے ساتھ امن بورڈ کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں