رمضان المبارک 12

غزہ، تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان

غزہ ( رپورٹنگ آن لائن)رمضان المبارک کے پہلے روز غزہ سٹی میں فلسطینی خاندانوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اجتماعی افطار کا اہتمام کیا۔ کھنڈرات کے بیچ لمبی میزیں سجائی گئیں جہاں خاندانوں نے کھانا شیئر کیا، دعائیں کیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پسِ منظر میں ہلکی سجاوٹ اور مذہبی نغمات بھی سنائی دیتے رہے۔

مقامی رہائشی محمد الدادا نے کہا کہ ہم نے اصرار کیا کہ اپنے تباہ شدہ گھروں کے سامنے ہی افطار کریں۔ان کا کہناتھا کہ یہ اقدام نقصان اور غم کے باوجود حوصلے، ایمان اور کمیونٹی کے ساتھ جڑے رہنے کی علامت ہے۔دوسری جانب المواصی کے علاقے میں خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی خاندانوں نے بھی انتہائی کسمپرسی کے عالم میں رمضان کا آغاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں