لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غریب کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھن گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ظالم شخص نہیں آیا، آج کراچی میں ایک صحافی کو قتل کر دیا گیا،صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ان کے وزیر کہتے ہیں کہ اگر پٹرول مہنگا ہو گیا ہے تو عوام گھروں میں بیٹھیں،عمران خان کا عوامی عدالت میں احتساب ہوگا، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،آخری عدالت اللہ کی ہے تمہیں وہاں بھی عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔
جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ جو شخص وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے وہ جھوٹا، نکما، نااہل اور مافیاز کا سرغنہ ہے، آج اس ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کھاد کے لئے چیخ و پکار کر رہا ہے، آج کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے لیکن غریب کو کھاد نہیں مل رہی، کورونا کی صورتحال کے دوران بخار کی دوائیاں ناپید ہو چکی ہیں، آج پٹرول کی قیمت 2یا 3نہیں بلکہ 12روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا ظالم شخص نہیں آیا، عمران خان نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، آج کراچی میں ایک صحافی کو قتل کر دیا گیا، یہ شخص ن لیگ قیادت کے بارے میں سوچتاہے عوام کے بارے میں نہیں سوچتا،عمران خان نے ساڑھے تین سال میں عوام کا سوچا ہوتا تو آج کسان نہ روتا،آج ہر پاکستانی کا نعرہ ہے کہ اس حکومت سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 100سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں لیکن ان کے خلاف کچھ نہ نکلا، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی،ان کے اتحادیوں سے دردمندانہ گزارش ہے کہ انہیں اللہ کی عدالت میں جواب دینا ہے،ان کے وزیر کہتے ہیں کہ اگر پٹرول مہنگا ہو گیا ہے تو عوام گھروں میں بیٹھیں،کوئی وزیر کہتا ہے کہ عوام ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کر لیں،74سال میں ایسے ظالمانہ اقدامات نہیں ہوئے،آج عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا، عمران خان کا عوامی عدالت میں احتساب ہوگا، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے، آج لوگوں کے گھروں میں دن دہاڑے ڈاکے پڑ رہے ہیں،آخری عدالت اللہ کی ہے تمہیں وہاں بھی عمران خان کو جواب دینا ہوگا،
کراچی میں صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان کے خلاف ایف آئی آر عوامی عدالت میں کٹ چکیں ہیں، وزراءکہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو گئی ہے، دنیا میں مہنگائی ہے مگر وہاں گروتھ ریٹ بڑھ رہا ہے،وزیراعظم کے اردگرد معاشی آئن اسٹائن ملک کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں