عثمان ڈار

غریب عوام کی کمر آج مکمل طور پر توڑ دی گئی ہے، عثمان ڈار

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ غریب عوام کی کمر آج مکمل طور پر توڑ دی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ بجلی 8 روپے یونٹ مہنگی، پیٹرول 210 روپے لیٹر اور ڈیزل 204 روپے لیٹر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی کمر آج مکمل طور پر توڑ دی گئی ہے اس سے زیادہ اور کیا ظلم ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پیٹرول ، بجلی اور کھانے پینے کی چیزوں میں ناقابل برداشت اضافہ ایک ہی دن میں ہوگیا۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف کان کھول کر سن لو، آئی ایم ایف اور امریکا کے ایجنڈے پر جو پاکستان میں معاشی دہشتگردی اور عظیم پاکستانیوں کا جو معاشی قتل کررہے ہو اسکا حساب دینا ہوگا۔