رام اللہ (رپورٹنگ آن لائن )فلسطینی حکومت کے سربراہ محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ غرب اردن میں کرونا کی وبا شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات میں لوگوں کی اندھا دھند اور بے احتیاطی کیساتھ شرکت کے نتیجے میں پھیلا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رام اللہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں کرونا کے 82 فی صد واقعات شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات میں لوگوں کی شرکت اور کرونا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئے۔
اس کے علاوہ 18 فی صد واقعات 1948 سے آنے والے فلسطینیوں کی وجہ سے پھیلے۔محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں کرونا کے متاثرین کی تعداد چار ہزار ہے جب کہ بحالی کے لیے دو مراکز ہیں۔