پاکستان 66

غربت اور پسماندگی عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا موقف

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غربت، پسماندگی اور تنازعات کے عالمی امن پر اثرات سے متعلق مباحثہ ہوا۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ غربت، عدم مساوات اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی تنازعات کی بنیادی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی، انسانی حقوق اورامن آپس میں جڑے ہوئے ہیں اورجب تک ان مسائل کا منصفانہ حل تلاش نہیں کیا جاتا، پائیدارامن ممکن نہیں۔

عاصم افتخار نے زور دیا کہ ایک منصفانہ عالمی معاشی نظام قائم کیا جائے، ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کی جائے۔موسمیاتی فنانسنگ کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی امداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ دنیا کو حقیقی امن کی جانب بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں