ایمانوئل میکرون 46

غذائی قلط کا شکاراسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کرکے حماس نے غیر انسانی اقدام کیا،فرانس

پیرس(رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر میکروں نے دو اسرائیلی قیدیوں کی تازہ ویڈیو جاری کرنے کو حماس کا ظالمانہ اور غیر انسانی اقدام کہہ کر مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق میکروں نے کہا کہ حماس کی طرف سے ویڈیو جاری کرنا بغیر حدود کے عدم انسانیت پر مبنی رویے کا اظہار ہے۔

فرانس کے صدر نے اس حساسیت کا اظہار ایسے موقع پر کیا ہے جب فرانس کے اتحادی اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوسال مکمل ہونے کے قریب ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ ہزار کے لگ بھگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں