وفاقی کابینہ

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، ق لیگ، ایم کیو ایم کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدکے بعدوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ، کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراکو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ق لیگ، ایم کیو ایم ودیگراتحادیوں کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم اور بی اے پی کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امید ہیں۔