عید کی تعطیلات

عید کی تعطیلات ، کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو مکمل طور پر بند رہے گا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت نے عید کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے ساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے،

سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنے یا گاڑی کھڑی کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی،سیکیورٹی پلان کے مطابق سی ویوپر100سے زائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کیساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اوے بھی بندکردیے گئے۔