بہاولنگر(ر پورٹنگ آن لائن) عید پر اس سال بھی نئے نوٹ جاری نہیں کئے جارہے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر پر بھی کرونا کی وجہ سے نئے نوٹوں کا اجرا نہ کیا اس بار عید الاضحیٰ پر نئے نوٹوں کے اجرائ کا امکان نہیں جس پر کرنسی ڈیلرز مالکان نے نئے نوٹوں کی گٹھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے 10 والے نوٹ کی گٹھی 1500 روپے 20 روپے والے نوٹوں کی گٹھی 2300 روپے 50 روپے والی گٹھی 5300 روپے 100 روپے والی 10200 روپے میں فروخت کررہے ہیں.
عید کے قریب ان کی قیمت میں مزید اضافے کا کہا جارہا ہے کیونکہ عید الاضحیٰ کے فوری بعد لوگوں کی اکثریت محرم الحرام سے قبل شادیوں کو ترجیح دیتی ہے جس کی وجہ سے ان نئے نوٹوں کی گٹھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔