لاہور(رپورٹنگ آن لائن)عید میلادالنبیۖ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر نے عیدمیلادالنبیۖ پر قیدیوں کی سزائوں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مجرموں پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں کی سزاں میں بھی کمی نہیں ہوگی۔
مراسلے کے مطابق سزا کا دوتہائی حصہ مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی، 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی ہوگئی، سزا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والی60سال سے زائد عمر خواتین کی سزائیں بھی کم کردی گئیں۔بچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔