صوبیہ خان

عید الفطر کی طرح عید الاضحی بھی سادگی سے مناؤں گی ‘ اداکارہ صوبیہ خان

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کی دوسری عید ہے جس پر میں نے اپنے لئے

نئے ملبوسات نہیں بنوائے اور عید الفطر کی طرح اس تہوار پربھی اس مد میں رکھی گئی رقم مستحقین کو دیدی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالی ہے ہر تہوار پرکو بھرپور تیاری کے ساتھ منایا ،

لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے میں نے عید الفطر بھی سادگی سے منائی اور اب عید الاضحی بھی سادگی سے مناؤں گی ۔

میں نے اپنے ملبوسات اور دیگر تیاریوں کے تمام پیسے مستحق افراد میں تقسیم کر دئیے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں تا

کہ اس وباء سے مکمل چھٹکارا حاصل ہو سکے۔