لاہور( رپورٹنگ آن لائن) عید الفطر پر مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے برائلر گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کیا ۔
عید الفطر کی تعطیلات میں 10سے12اپریل تک کیلئے سرکاری نرخنامہ جاری کیا گیا جس میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 666روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت459روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت250روپے درجن مقرر کی گئی ۔
تاہم دکانداروں نے عید الفطر پر طلب کے مقابلے میں سپلائی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ وصول کئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 750روپے سے800روپے کلو تک فروخت ہوا ۔