لاہور(نواز سنگرا)
محکمہ کوآپریٹو کے سٹاف کی طرف سے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے عیدی کی شکایات پر سرکل رجسٹرار کوآپریٹیو لاہور اسد ریاض بھٹی کی طرف سے سخت احکامات جاری کر دئیے گئے۔ سرکل رجسٹرار کی طرف سے ماتحت تمام سوسائٹیز کو نوٹس ارسال کیا گیا ہے جس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ محکمہ کے سٹاف کی طرف سے عیدی کا مطالبہ کرنا انتہائی غلط کام ہے اور محکمہ ایسے کاموں کو برداشت نہیں کرتا۔ اسد ریاض بھٹی کی طرف سے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ کے تمام سٹاف کو محکمہ تنخواہ ادا کرتا ہے۔
اس کے علاؤہ عملہ کسی بھی قسم کی بخشیش یا عید کا حقدار نہیں ہے اور اگر کوئی عیدی کا تقاضہ کرتا ہے تو سرکل رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا جائے تاکہ ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگر محکمہ کے علم میں ایسی کوئی چیز آئی تو ہاؤسنگ سوسائٹی اور عیدی لینے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔