پیٹرول

عیدتعطیلات میں پٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جائیگی’ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق وزیر علی نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت کے لیے عید الفطر کی تعطیلات میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رکھے ہیں جبکہ پٹرول پمپس پر مقدار اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔

اپنے بیان میں انہںنے کہا کہ عام طور عید کے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ دیکھا جاتا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں دستیابی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن امسال آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہے رسد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی رہے۔

اکثر مقدار اور معیار کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں جس پر ایسوسی ایشن نے خصوصی ٹیمیںتشکیل دے دیدی ہیں۔عید کے موقع پر خصوصی انتظامات کے باعث دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات بلا تعطل دستیاب ہو سکیں گی۔