لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ فرسودہ جیل مینول کو وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا،سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔
سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدی عیدالفطر اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جیل مینول میں تبدیلی کر کے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے، قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی حقوق دینے کے لئے پر عزم ہیں۔