مصالحے 68

عیدالاضحی کے قریب آتی ہی ہرے مصالحے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عید الاضحی کے قریب آتی ہی ہرے مصالحے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بڑی عید سے پہلے منافع خوروں کی عید ہوگئی،سبزیوں اور ہرے مصالحے کی قیمت کو پر لگ گئے،ادرک،لہسن کی قیمت میں سو روپے اضافہ کردیا گیا۔

ادرک 500 اور لہسن 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا،800 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

مہنگائی سے پریشان شہریوں نے بتایاکہ دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے ،حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں