اقوام متحدہ 187

عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران کورونا ہے، اقوام متحدہ

برلن ( ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ اس وبا سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر یک جہتی کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ کے افتتاحی آن لائن سیشن میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر یک جہتی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو بالخصوص ویکسین کی تیاری میں خود غرضی کے بجائے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں کووڈ انیس کا بحران توجہ کا حامل رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں