اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی(ف) میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ذرا سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا
