فرحان سعید 167

عہدِ عمر شریف تمام ہوا،لیجنڈری کیریئر ہمارے لئے ہمیشہ متاثر کن رہے گا، فرحان سعید

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عمر شریف کی تدفین کے بعد جاری پیغام میں کہا کہ عہد عمر شریف اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے کامیڈی کنگ کا سنہری دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا، عمر شریف کیلئے بہت سی دعائیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عمر شریف کا لیجنڈری کیریئر ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن رہے گا۔اس سے قبل انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عمر شریف کے ہمراہ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں