عوام کے مسائل

عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید ،غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ افراتفری پھیلانےکی کوشش کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقید برائے تنقیدکرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، ایسے عناصرصوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔