ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، میں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ننکانہ کے دوران ذاتی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی بارے وزیر اعلی سے بات کی حالانکہ کسی نے بھی اس مسئلہ پر مجھ سے بات نہیں کی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کے اخراج کے لئے اپنا کردار ادا کیا.
وہ اپنے رابطہ دفتر میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر پی پی 132کے کوآرڈینیٹرچوہدری علی طارق چیمہ، ن لیگ کے سٹی صدر محمد حنیف گواسکر اور چوہدری عابد حسین جٹ بھی موجود تھے،چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن کی بلڈنگ شکستہ ہو گئی ہے، کالج میں فرنیچر اور سٹاف کی شدید کمی ہے،جسے پورا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا.
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی ننکانہ صاحب میں آمد کے موقع پر اپنے حلقہ کی مکمل نمائندگی کی، میں ہر اتوار سانگلہ ہل میں آتا ہوں تاکہ عوام سے رابط مضبوط رہے اور ان کے مسائل حل ہوں، چوہدری علی طارق چیمہ نے چوہدری محمد برجیس طاہر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔