کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے مسائل کاایک ہی حل ہے اور وہ ہے عمران خان کاجانا، تمام ناکامیوں کا زمہ دار عمران خان ہے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ کابینہ نااہل ہو اور اسکا سربراہ ٹھیک ہو، سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ، عام آدمی کا ایشو مہنگائی اور معیشت ہے، جب تک وزیراعظم عمران خان گھر نہیں جائیں گے عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، صوبہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے، حالات کو بہتر بنانے کا بیڑا اب سندھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم عوام کے ساتھ ملکر صوبے کو سرسبز بنائیں گے۔
وہ منگل کو جھیل پارک میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے جھیل پارک میں مختلف پودے لگائے اور شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر ڈی جی پارکس اور دیگر متعلقہ افسران انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزیر کہا کہ جہاں ہم موجود ہیں اس علاقے کی نمائندگی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں ہے لیکن ہم بلاتفریق کام کررہے ہیں شہریوں کو ہم گرین کور کودیں گیاپنے لئے سب کوسایہ چاہیئے مگر درخت نہیں لگائے جارہے اسکول کے بچوں کو ہم تربیت دینگے تاکہ ان میں پودے لگانے کا شوق پیدا ہو اسکی اشد ضرورت ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے ندیم بابراب حفیظ شیخ کورسواکرکے نکالا گیا ہم نے جوتنقید کیبیج بوئے اب پھل اگل رہے ہیں اصل نجات پاکستان کیاس شخص کیاستعفی کی ہے جس نے چینی گندم بحران پیداکیا حکومت کی معاشی پالیسی کمزورہے جوشخص بون مارکیٹ میں پاکستان کوان کروارہا تھا اس کوہٹادیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے وفاق سے کورونا ویکسین منگوانیکے لئے اجازت مانگی تھی لیکن جواب تاخیر سے دیا گیا اورکہاگیا کہ یہ کام وفاقی حکومت کوکرنے دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اپنا نظریہ ہے ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں تاہم عوامی مفاد کے لئے ساتھ کام کریں گے
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تمام ناکامیوں کاذمہ دارعمران خان ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ کابینہ نااہل ہو اور سربراہ ٹھیک ہو، نیب وزرا کی کارکردگی کوبھی دیکھے مینگروزکوکاٹنا غیرقانونی ہے نشاندہی کی جائے ہم یہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم ضلع شرقی میں جھیل پارک میں موجودہیں اربن فاریسٹ منصوبے کے تحت اس منصوبے کودوحصوں میں بنارہے ہیں پارک میں خوبصورت درختوں کے ساتھ ساتھ پھلداردرخت بھی لگائینگے ماضی میں شہر کے تمام پارکس کوکورنوپارکس سے بھردیا گیا تھا ابھی ہم کینوں اور پپیتے کے درخت بھی لگا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پراس پارک کوبنارہی ہے۔ قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے جھیل پارک میں مختلف پودے لگائے یہ پودے سندھ حکومت کی شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ ملکر صوبے کو سرسبز بنائینگے آئندہ نسلوں کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے ہر فرد اس زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پودے ضرور لگائے۔