وزیراعلی پنجاب

عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہو ر (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کرکے عوام کے پاس جائیں گے، مہنگائی کم کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگرحوصلہ نہیں ہارا، حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، خوشخبریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔